3 دسمبر 2013 - 20:30
علاقائی تبدیلیوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا فیصلہ کن کردار

اسلامی جمہوریۂ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کا کردار علاقے میں فیصلہ کن ہے۔

ابنا: تہران سے شائع ہونے والے اخبار "ھموطن اسلامی" کی رپورٹ کے مطابق جنرل علی فدوی نے کہا کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران اور اس کے بعد بھی سپاہ کی بحریہ کے جوانوں نے ایثارو قربانی کا بہترین مرقع پیش کرکے حالات اسلامی جمہوریۂ ایران کے حق میں تبدیل کردیئے اور ایک فیصلہ کن اور تقدیر ساز کردار ادا کیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ بہت سے حساس مراحل خاص طور پر حالیہ برسوں میں دشمن نے ہماری زمین پر جارحیت اور اسے ہتھیانے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن سپاہ کی بحریہ کی مستحکم و با اثر موجودگي نے ان کی سازشوں کوناکام بنا دیا۔ سردار فدوی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی شجاعانہ اور شہادت پسندانہ موجودگي، اسلامی انقلاب کےدشمنوں کی وحشت کا باعث بنی ہے۔......./169